گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں نے ملک ظہیر الحق کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ،کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر کی اپ گریڈیشن اور آلات کی خریداری کیلئے 15 لاکھ روپے عطیہ دیا وفد میں چیمبر صدر عاصم انیس ،سابق صدر ملک ظہیر الحق ،نائب صدر مصطفی شکیل ،سابق سینئر نائب صدر نوشاد راجپوت اور دیگر شامل تھے، اس دوران ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ نے چیمبر وفد کو بتایا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی نسبت گوجرانوالہ واحد شہر ہے جہاں پہلے کڈنی ٹرانسپلانٹ سنٹر کو فعال کیا گیا ہے چیمبر وفد نے مزید تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments