گوجرانوالہ: کون سے بلدیہ ملازمین کو جلد گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سیٹلائٹ ٹاؤن دھوبی گھاٹ گراؤنڈ ،پونڈانوالہ چوک جوہر اور مڑھیاں قبرستان چمن شاہ و دیگر علاقوں میں میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کی ملکیتی کروڑوں روپے مالیتی سرکاری اراضی پر قبضے ختم کروانے کی بجائے سودے بازی کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بعض سرکاری اہلکاران بھاری رشوت وصول کر کے تجاوزات مافیا اور قبضہ گروپوں کو چھوڑ رہے ہیں جن کیخلاف سپیشل برانچوں نے خفیہ کارروائی تیز کر دی ہے ۔ جلد کرپٹ اہلکاروں کی گرفتاریاں شروع ہونیکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں