سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں افسران اور اہلکاروں کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹاف کو ڈیوٹی اور مشکل حالات میں انفرادی کی بجائے اجتماعی طریقہ سے فرائض کی انجام دہی کے لئے مشقیں کروائی گئیں ۔ جیل افسران اور اہلکاروں کو جسمانی اور اسلحہ کے استعمال کی ٹریننگ تو دی جاتی ہے لیکن سنٹرل جیل میں منفرد انداز میں اہلکاروں اور افسران کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل چوہدری اصغر علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جیل میں اس طرح کی ورکشاپ منعقد کی گئی ہے تا کہ افسران اور اہلکاروں کو ٹیم ورک کے ذریعے معاملات پر قابو پانے کے لئے تیار کیا جا سکے ۔ انسٹرکٹر محسن ہاشمی نے اجتماعی طریقے سے مسائل پر قابو پانے کے لئے مختلف لیکچرز دئیے ، اہلکاروں سے مختلف ذہنی مشقیں بھی کروائی گئیں۔
Load/Hide Comments