ایم ڈی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شیخ بابر کھرانہ نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کی موجودہ صورتحال کو تین سے چار روز میں بہتر بنا یا جائے گا ،24گھنٹے صفائی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کی بھرپور معاونت اور سرپرستی حاصل ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں کوڑا کرکٹ کے حوالے سے شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رائے منظور ناصر کی سرپرستی میں صفائی کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور شہر میں موجود کوڑا کرکٹ کو تین سے چار روز میں کلیئر کر دیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تھرڈ پارٹی لیبر اور آپریشنل گاڑیوں کو 24گھنٹے چلانے کیلئے ڈرائیورز فلیٹ آپریشن میں شامل ہو چکے ہیں جس سے فوری بہتری لانے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں کوڑا دان بھی رکھے جائیں گے۔
Load/Hide Comments