گوجرانوالہ: کھیلوں کے باقاعدگی سے انعقاد سے طلباوطالبات کو آگے بڑھنے کاموقع ملتا ہے :غلام عباس

،کھیلوں کے مقابلہ جات سے طلباء وطالبات کو آگے بڑھنے کاموقع ملتا ہے ،ان خیالات کا اظہارمہمان خصوصی سٹی ٹریفک پولیس آفیسرغلام عباس تارڑ،ایڈیشنل کمشنر نعمان حفیظ کلیر،ادارہ چیئرمین چوہدری طاہرمحمود،پرنسپل سٹاف آفیسر کمشنرمحمد ندیم بٹ،ڈائریکٹر انفارمیشن طاہر محمود چوہدری،ڈویژنل سپورٹس آفیسرسیف الرحمن،عائشہ سلیم چیمہ،اسماء زریں ، سمیہ نازنے سائنس بیس سکول کے سالانہ سپورٹس ڈے پر خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ سائنس بیس سکول کے طلبہ مستقبل میں پاکستان کی ٹیموں کاحصہ ہوں گے اور پوری دنیامیں اپنے ملک کانام روشن کریں گے مہمان خصوصی نے اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں