گوجرانوالہ، حافظ آباد روڈ دو سال میں مکمل نہ ہو سکا ۔ گڑھوں اور سیوریج کے پانی سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ۔ ٹھیکیدار گرانٹ نہ ملنے پر کام ادھورا چھوڑ کر چلا گیا ۔کاروبار کی بند ش سے گھروں میں فاقوں کاراج ہے تاجر جی نیوز سروے میں پھٹ پڑے عمر افضل ،محمد نعیم ،محمد ناظم ،محمد فاروق نے بتایا کہ چھ کروڑ کی گرانٹ سے زیر تعمیر تین کلو میٹر حافظ آباد روڈ دو سال میں بھی مکمل نہیں ہوا جبکہ جان لیوا حادثات میں سو سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔ عبدالرئوف مغل ، عبدالمجید رحمانی ،شیخ سلمان نے بتا یا کہ اراکین اسمبلی نے اپنے ووٹرز کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ ڈیڑھ لاکھ کی آباد ی والے قصبے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیاہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments