گوجرانوالہ: خدمت خلق کر نے والے انسان ﷲ اور اس کے رسولؐ کو بہت پیارے لگتے ہیں، صدیق مہر

دنیا میں خدمت خلق کر نے والے انسان اﷲ اور اس کے رسولؐ کو بہت پیارے لگتے ہیں،جس نے دنیا میں ایک مجبور انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما چو ہدری صدیق مہر رضوان اسلم بٹ نے اسلامک ہو میو پیتھک میڈیکل ایسو سی ایشن کے سالانہ کنو نشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہو میو پیتھک علاج بہت ضروری ہو گیا ہے ،کیونکہ یہ علاج سستا اور مر یض کو جلد شفا دیتا ہے ،اس موقع پر رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ،گو جرانوالہ شہر کی 35لاکھ کے قریب آبادی کے لئے ایک سرکاری ہسپتال بہت کم ہے لہٰذا میری اور چو ہدری صدیق کی دن رات کی محنت بہت جلد رنگ لائے گی اوروزیر اعظم عمران خان اندرون شہر بڑے سرکاری ہسپتال کا اعلان کرینگے ۔ اس موقع پر انہوں نے ہو میو پیتھک کی ایمبو لینس کیلئے 1لاکھ روپے عطیہ کر نے کے ساتھ فری ہو میوپیتھک ڈسپنسری بنانے کا بھی اعلان کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد قاسم،ڈاکٹر میاں محمد جمیل،ڈاکٹر افتخار،ڈاکٹر شوکت محمود،ڈاکٹراسلم،ڈاکٹر عبداﷲ،سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں