گوجرانوالہ: عمران خان بڑے بڑے دعوے کرکے قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتے، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک مرغیوں سے نہیں بلکہ بہترین فیصلوں سے چلتا ہے ریاست مدینہ کی باتیں سیاسی وعدوں کے سوا کچھ نہیں،قوم کو انتشارکی سیاست کی طرف لانیوالوں نے عوامی توقعات کا خون کردیا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آکر پاکستانی قوم کو مایوس کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگی رہنما سفیان قیصر بٹ کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناصر محمود کھوکھر، کاشف صابر خان، ابرار بشیر بٹ، محمد آصف بٹ، محمد اکرام، بلال اکرم، نذیر احمد مغل، ذاکر نواب ودیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیرخرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے مہنگائی و بیروزگاری نے عوام کو پریشان کررکھا ہے عمران خان اور ان کی ٹیم بڑے بڑے دعوے کرکے قوم کوبیوقوف نہیں بناسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں