بورڈ آف مینجمنٹ گوجرانوالہ میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہسپتال کا اجلاس چیئرپرسن ڈاکٹر عطیہ مبارک خالد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں 26کروڑ روپے کے 10 اہم منصوبہ جات نیز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں نئی آسامیوں پر طبی ماہرین کی بھرتیوں کی منظوری دی گئی اجلاس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اور انجمن فلاح و بہبود انسانیت کے درمیان بھی ایک معاہدہ طے پایا جس کے مطابق این جی او ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 30 بیڈز کا نیا ڈائیلسز یونٹ بنائے گی جس کی او پی ڈی جنوری 2019 میں شروع کر دی جائے گی ۔خالی آسامیوں پر 12 مزید فارماسسٹ ، آن لائن رجسٹریشن کیلئے 28 کمپیوٹر آپریٹرز ، شعبہ امراض دندان میں پرنسپل ڈینٹل سرجن ، سینئر ڈینٹل سرجن اور ڈینٹل سرجن سمیت 42 طبی ماہرین بھرتی کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں ادویات کی خریداری کیلئے مزید 25 کروڑ، 20 لاکھ مختص کئے گئے ہیں جبکہ طبی آلات کی خریداری کے لئے 9 لاکھ 9 ہزار روپے کی بھی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments