شادیوں کا سیزن تیز ہوتے ہی پنجا ب ریونیو اتھارٹی نے گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 ہزار میرج ہالزکے خلاف ٹیکس کا شکنجہ تیار کرلیاان سے روزانہ کی سیل کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شادی ہالز اورریسٹورنٹس مالکان سے تقریبات کے حساب سے سیلز ٹیکس کی مد میں ریکوری کرنے کیلئے سخت مانیٹرنگ شروع کردی ہے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن کے چھ اضلاع میں 2 ہزار سے زائد شادی ہالز اورہوٹلز قائم ہیں موسم سرما میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی میرج ہالز ،مارکی اور ہوٹلوںمیں روزانہ کی بنیادوں پر سیکڑوں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات ہو رہی ہیں جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے بھی سیلز ٹیکس کی مد میں ریکوری ہدف پورا کرنے کیلئے میرج ہالز کو ہدف بنالیا ہے اور ان کی روزانہ بنیاد پر مانیٹرنگ شروع کردی ہے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔
دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سیزن کے دوران ٹیکس وصولی کرنے سے شادی ہالز کے ریٹ بڑھیں گے اور یہ ٹیکس بکنگ کروانے والوں سے ہی وصول کیا جائے گا جس سے شادی کیلئے ہال بک کروانے والوں پر بوجھ بڑھے گا
Load/Hide Comments