وزیرآباد کے نواحی علاقہ میں علاقہ مکینوں نے کھیتوں میں نامعلوم خاتون کی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ خاتون کی عمر تقریباً 35 سال ہے جس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ خاتون کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔ تاہم خاتون کی شناخت اور اس کے لواحقین کی تلاش کے بعد مزید صورتحال واضح ہوگی۔
Load/Hide Comments