سوئی گیس کنکشن کیلئے گڑھاکھدائی کا 3ہزار ریٹ مقرر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع گڑھی گوندل اورگردونواح میں سوئی گیس کے نئے کنکشن لگانے کاسلسلہ جاری ہے۔
صارفین کے مطابق سوئی گیس کاعملہ دیہاڑی داروں کے ساتھ مل کر گڑھاکھدائی کا معاوضہ 3ہزار وصول کرتاہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عملہ اوردیہاڑی دارافرادصارفین سے لوٹ رہے ہیں منہ مانگے پیسے نہ دینے وا لوں کومختلف حیلے بہانوں سے ٹال دیاجاتاہے ۔ اہل علاقہ نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
Load/Hide Comments