ریلوے پولیس بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ،ریلوے پولیس کے کسی بھی تھانہ میں کوئی سرکاری گاڑی نہیں ہے ،ٹرین حادثہ کی صورت میں ریلوے پولیس کے افسر و ملازمین پیدل جائے وقو عہ پر پہنچتے ہیں۔گوجرانوالہ ریجن میں قائم ریلوے پولیس کے تھانوں اور چوکیوں کی حدود چالیس سے ساٹھ کلو میٹر تک ہے ۔جس میں سکیورٹی کی ذمہ داری ریلوے تھانے کے ایس ایچ او کی ہے ۔اگر کسی تھانے یا چوکی کے لئے کوئی سرکاری گاڑی خریدی جاتی ہے تو وہ افسران کے استعمال میں چلی جاتی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس کے افسران کی تنخواہ بھی پنجاب پولیس سے کم ہونے کے باعث ملازمین پریشان ہیں۔جبکہ ملازمین کو چار چار ماہ چھٹی بھی نہیں ملتی۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے تین مرتبہ ریلوے پولیس کے ملازمین کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیا گیالیکن تنخواہ نہیں بڑھ سکی۔ریلوے پولیس کے ملازمین نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل کی ہے کہ ان کی تنخواہ زیادہ نہیں تو پنجاب پولیس کے برابر ہی سہولیات دی جائیں ۔
Load/Hide Comments