گوجرانوالہ: لدھے والا کے رہائشی گیپکو کے خلاف سراپا احتجاج، گیپکو کے اپنے ملازمین بھی احتجاج میں شامل، وجوہات جان لیں

لدھیوالہ کے محلہ باہر والہ ٹھٹہ کے مکینوں بلقیس بی بی،شازیہ،رشیدہ،نصرت ،کلثوم ،ملک اکرم ،زبیر احمد،محمد نواز نے بتایا کہ ہمارے آٹھ سال سے بجلی کے کنکشنز لگے ہوئے تھے جسکا بل ہم باقاعدگی سے ادا کر رہے تھے بیس روز پہلے گیپکو سب ڈویژن لدھیوالہ کے اہلکاروں نے ہمارے 30گھروں کے کنکشنز غیرقانونی قرار دے کر منقطع کر دیئے جب ہم منقطع کنکشنز کی بحالی کے لئے ایس ڈی او لدھیوالہ ملک کامران کے پاس گئے تو اس نے دفترسے نکال دیا اور دھمکی دی کے آئندہ اگر یہاں آئے تو بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا دوں گا
علاوہ ازیں ایس ڈی او ملک کامران کے خلاف سب ڈویژن لدھیوالہ کے اہلکاروں نے بھی احتجاج کیا لائن سپرنٹنڈنٹ نجم بھٹی لائن مین عنصرسجاد ،محمد افتخار ،صہیب وڑائچ ،مہر عباس و دیگر نے بتایا کہ ایس ڈی او ہمیں غیر قانونی کام کرنے کے احکامات دیتا ہے جب ہم انکار کر تے ہیں تو گالیاں دینے لگتا ہے اہلکاروں نے دفاتر کی تالہ بندی کر کے احتجاجی دھرنا بھی دیا رابطہ پرایس ڈی او نے بتایا کہ اہلکاروں کے غیر قانونی کاموں کی منظوری نہ دینے کی وجہ سے وہ میرے خلاف احتجاج کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں