وزیرآباد کے نواحی تھانہ احمد نگر کے علاقہ ککہ کولو میں نامعلوم افراد نے افتخار چیمہ مرحوم کی اہلیہ رقیہ اور بیٹی مریم نامی خاتون کو چھریوں کے وار کر کے بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔ لاشیں کمرہ میں رکھ کر ملزم فرار ہو گئے گھر سے بدبو آنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو مطلع کیا تو معلوم ہوا کہ ماں بیٹی کو قتل کر دیا گیا ہے
قتل ہونے والی خاتون کا شوہر تین سال قبل وفات پا چکا ہے جبکہ ماں بیٹی گھر میں رہائش پذیر تھیں اور ان کا بیٹا قلعہ دیدار سنگھ میں ملازمت کرتا ہے ۔بیٹے کہ موبائیل فون پر ماں بیٹی سے رابطہ نہ ہوا تو اس نے پڑوسیوں کو صورتحال کا جائزہ لینے کا کہا تو پڑوسیوں نے گھر کے حالات دیکھ کر بیٹے کو واردات کے متعلق آگاہ کیا
ماں بیٹی کی نعشیں گھر کے پہلی منزل پر کمرے میں خون میں لت پت پڑی تھیں اور دونوں کو تیزدھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا ہے جبکہ گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور ایک موبائل فون بھی غائب تھا
پولیس تھانہ احمد نگر نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا ہے جب کہ نامعلوم قاتل کی تلاش کے لیے پنجاب فرانزک لیب کی ٹیم کو بھی موقعہ واردات پر طلب کر لیا گیا ہے تحقیقات جاری ہیں
Load/Hide Comments