کمشنر اسد اﷲ فیض نے ضلع گوجر انوالہ کو کوڑے اور گندگی سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ۔ کمشنر اسد اﷲ فیض نے کہاکہ گوجر انوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو پوری طرح فعال کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں اور اس کا اثر شہریوں کو بہت جلد نظر آئے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ شہرمیں مختلف جگہوں پر گندگی اور کو ڑے کے ڈھیر سنگین مسئلہ ہیں اور اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے انتظامیہ اور تمام ادارے پوری طرح متحرک ہیں۔ایک ہفتے کے دوران شہر کے تمام چوکوں سے کچرا اٹھا لیا جائے گا۔صفائی مہم میں سو کے قریب ڈمپرز سے شہر بھر سے کچرا اٹھایا جائے گا۔مہم میں تیس نئے کنٹینرز بھی مختلف چوکوں میں نصب کئے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر ’ چیئرمین جی ڈبلیو ایم سی بابرکھرانہ اور دیگرمتعلقہ افسران بھی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر اسد اﷲ فیض نے کہا کہ ماضی میں گوجر انوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اندرونی مشکلات کا شکار رہی ہے مگر اب ان تمام مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر کا کہنا تھا کہ ان کا بنیادی مقصد پورے شہر کو صاف اور گندگی سے پاک بنا کر شہریوں کو زندگی گزارنے کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے والے عملہ کو نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے جبکہ اس میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments