گوجرانوالہ کے پوش علاقوں میں بچوں سے جبری مشقت کروانے والوں کے خلاف کریک ڈٍاؤن کا بڑا فیصلہ

ڈائر یکٹر لیبر ویلفیئر ارشد محمود تارڑ نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے خصوصی تشہیری مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کے خلاف جو بچوں سے مزدوری کرواتے ہیں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جس کے پاس پندرہ سال سے کم عمرکابچہ کام کرتاہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے گی عدالت اسے پچاس ہزار روپے جرمانہ یا 6 ماہ قید یادونوں سزائیں دے سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علاوہ ازیں سیالکوٹ میں بھی چائلڈ لیبر کے خلاف ہیڈمرالہ روڈ پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ،ڈسٹرکٹ منیجر لیبر آفتاب باجوہ کی قیادت میں مزدوروں اور طالب علموں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر مرالہ روڈ پر چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے ریلی میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں