گوجرانوالہ:‌ ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین چند ہزار روپے کیلئے بینکوں کے باہر ذلیل و خوار ہونے پر مجبور، وجوہات جان لیں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے والی خواتین کابینکوں کے باہر شدید رش جاری ہے رقم کے حصول کیلئے لمبی قطار یں معمول بن گئیں ۔ ریجن بھر کی ایک لاکھ 61ہزار خواتین کو سہ ماہی قسط کی مد میں فی کس پانچ ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں تین ماہ کے بعد قسط کی ادائیگی ہوتی ہے لیکن نظام بہتر نہ ہونے کی وجہ سے رقم کے حصول میں پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں علاوہ ازیں ڈائر یکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب احمد تیمور ناصر نے دورہ گوجرانوالہ کے دوران قسط کی تقسیم کا جائزہ لیا ڈائر یکٹر ہیڈ کوارٹر آمنہ شبیر ’ ڈویژنل ڈائر یکٹر میاں احسن صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں