میونسپل کمیٹی حافظ آباد نے شہر بھر سے جمع ہونے والا کوڑا کرکٹ ،کچرا اور گندگی کے ڈھیر نہر کنارے لگانے کا سلسلہ شروع کررکھا تھا جس سے نہری پانی آلودہ اور درخت سوکھنا شروع ہو گئے تاہم شہریوں کے شدید احتجاج پر سابق ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعظم کے ممکنہ دورہ حافظ آباد کے پیش نظر گوجرانوالہ روڈ نہر کنارے گندگی کے ڈھیر اُٹھوا دیئے۔
مگر اب میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں نے دوبارہ یہاں کوڑے کے ڈھیر لگا دئیے ہیں جس سے بدبو اور تعفن نے قریبی آبادی کے رہائشیوں کا سانس لینا دو بھر بنا دیا جبکہ درخت سوکھنے کے ساتھ ساتھ پانی بھی آلودہ ہورہا ہے جس سے آبی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرسے مطالبہ کیا ہے کہ نہر کنارے گندگی کے ڈھیر ختم کروائے جائیں اور میونسپل کمیٹی حکام کو سختی سے منع کیا جائے کہ یہاں کوڑا نہ پھینکیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ نہر کنارے کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے
Load/Hide Comments