گوجرانوالہ: خالد عزیز لون نے شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات شروع کردیے، درخواستیں وصول کرلیں

تحریک انصاف کے عہدیداروں اورکارکنوں نے عوامی مسائل کے حل کا آغاز کردیا ۔سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر خالد عزیز لون نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننااورانہیں حل کروانا شروع کردیاہے انہوں نے گزشتہ روز شہریوں کی بڑی تعداد سے درخواستیں وصول کیں
اس موقع پر خالد عزیز لون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں شہریوں کے مسائل حل کئے جارہے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور دیرینہ مسائل حل کرنا ہی حکومت کا مشن ہے سرکاری اداروں میں زیر التواء شہریوں کے کاموں کوبروقت حل کروایا جارہا ہے رکاوٹیں ڈالنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں