گوجرانوالہ: شہریوں نے 48 گھنٹوں کے بعد ٹرین روکنے کا الٹی میٹم دے دیا، وجوہات جان لیں

ریلوے پھاٹک بند ہونے پر شہریوں کا ٹریک پر لیٹ کر احتجاجی دھر نا ،مظاہرین کی محکمہ ریلوے اور ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے خلاف شدید نعرے بازی۔مظاہرین نے48گھنٹے میں ریلوے پھاٹک نہ کھولے جانے پر ٹرین روکنے کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی ویز کی جانب سے ریلوے کو واجبات کے عدم ادائیگی کے باعث دس روز قبل ریلوے نے تھیڑی سانسی ریلوے پھاٹک بند کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے 50 دیہات کا شہر سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے ۔ گز شتہ روز تھیڑی سانسی اور گردونواح کے رہائشیوں نے ریلوے ٹریک پر لیٹ کو احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے ان کے کاروبار ختم ہو رہے ہیں۔اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے تو اسے ہسپتال لے جانے کیلئے مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے ۔اگر 48گھنٹے میں ریلوے پھاٹک نہ کھلا تو وہ ٹرین روک دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں