گوجرانوالہ: انجینئرز بھی احتجاج کیلئے نکل آئے، حکومت سے خلاف نعرے بازی

ٹیکنیکل الائونس نہ ملنے پر انجینئرز کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالی گئی محکمہ ہائی ویز کے ملازمین کی احتجاجی ریلی انجینئرنگ آفس سے پریس کلب تک نکالی گئی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے .بینرز پر انجینئرز کا “معاشی قتل بند کرو” کے نعرے درج تھے ۔ جب تک حکومت ٹیکنیکل الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتی ہڑتال جارہی رہے گی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکنیکل الائونس جاری نہ کرنے سے انجینئرز کا معاشی قتل کیا جارہا ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اگر حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں