گوجرانوالہ: وزیراعظم عمران خان تمام پرچوں میں فیل وزراء کو پاس کر نے میں مصروف ہیں، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔ وزیر اعظم عمران خان تمام پرچوں میں فیل وزراء کو پاس کر نے میں مصروف ہیں جو قوم کیلئے پریشان کن ہے ملک میں جاری جعلی احتساب صرف سیاسی مخالفین کیلئے ہے نیب میں مقدمات کے باوجود عمران خان اور اسکے لاڈلوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں میاں برادران اور انکے ساتھی حکومت کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں
سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف کیخلاف کرپشن کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے آمر نما حکمران یاد رکھیں ظلم کی سیاہ رات بہت جلد کٹ جائیگی نئے پاکستان میں عمران خان اور اسکے ساتھیوں پر کوئی قانون لاگو نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ناصر محمود کھوکھر، عاطف عزیز دل، پی آر او نذیر احمد مغل، صدیق کمبوہ، محمد نعیم، ذاکر نواب، یاسر بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں