گوجرانوالہ میں غیر معیاری گیس سلنڈروں کی خریدوفروخت دوبارہ شروع، بیشتر زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

سوئی گیس کے کم پریشر اور انتظامیہ کی کارروائی بند ہونے کی وجہ سے گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈروں کی فروخت دوبارہ شروع ہو گئی قبل ازیں فیکٹریوں کیخلاف کارروائی سے گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈروں کی تیاری اور فروخت پر کافی حد تک قابو پالیا گیاتھا۔ اب انتظامی کارروائیاں بند اور گیس پریشر کم ہونے سے گوجرانوالہ کی400کے قریب فیکٹریوں میں غیر معیاری سلنڈروں، والو،ریگولیٹرز ودیگر متعلقہ سامان کی تیاری اور اوپن مارکیٹ میں خریدوفروخت دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔ شہر اور گردونواح میں قائم غیر قانونی کارخانوں میں12گیج کی بجائے 18 سے 22گیج کی چادر کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ 2 کلو سے 10کلوتک کے گیس سلنڈر وں کی تیاری میں ڈرم شیٹ اورہلکی گیج کی چادر کا استعما ل کیا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر کا کہناتھا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں لیبر،سوشل ویلفیئر ودیگر محکموں کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ اوگراکی منظوری کے بغیر سلنڈز تیار کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کروائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں