گوجرانوالہ میں 2018 میں کتنی گاڑیوں کو کتنے جرمانے ہوئے؟ ابھی جان لیں

Back

X
صفحہ اول
پاکستان
دنیا میرے آگے
جرم و سزا کی دنیا
کاروبار کی دنیا
کھیلوں کی دنیا
شوبز کی دنیا
عجائب کی دنیا
میگزین
کالم اور مضامین
اسلام آباد
گوجرانوالہ
سرگودھا
فیصل آباد
کراچی
لاہور
ملتان
گوجرانوالہ 2018 : قانون شکنی , ساڑھے 3 لاکھ گاڑیوں کے چالان , 8 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ

ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے 70ہزار ،بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے 26ہزار 200اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے 2425چالان کئے گئے ،ون وے کی خلاف ورزی پرچھوٹی بڑی 14046گاڑیوں کو جرمانہ کیا گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سال2018 ء کے دوران ضلع گوجرانوالہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3لاکھ گاڑیوں کے چالان اور8 کروڑ 7لاکھ 10ہزار روپے جرما نہ کیا گیا لیکن ٹریفک کی روانی بہتر نہ ہو سکی۔ گزشتہ سال کی نسبت 2018 میںزیادہ چالان کئے گئے ، جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوا ہے ، رواں سال اب تک 3 لاکھ 42 ہزار گاڑیوں کے چالان کر کے 8کروڑ 7لاکھ 10ہزار روپے جرما نہ وصول کیا گیا ۔ سب سے زیادہ چالان ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے ہوئے جن کی تعداد70 ہزار سے زیادہ ہے اسی طرح بغیر رجسٹریشن کے 26 ہزار 200 اور بغیر لائسنس گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے 2425 چالان کئے گئے ، دوسری طرف مخالف سمت آنے والی چھوٹی بڑی 14046 گاڑیوں کے چالان کئے گئے 40 ہزار کے قریب بغیررجسٹریشن اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے چالان کئے گئے اوور لوڈنگ کرنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں کے 15 ہزار سمیت مختلف نوعیت کے 3 لاکھ 42 ہزار چالان کئے گئے ۔ چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی دینے کے حوالے سے مہم چلائی گئی لیکن شہری ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے شہریوں کو چاہئے کہ حادثات سے بچنے کیلئے ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں