گوجرانوالہ: گلیوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ، سزا کیسے ملے گی؟ ابھی جان لیں

گلی کوچوں میں کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجرز کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارسونپے گئے ہیں جوکہ گلی محلوں، شاہراہوں، چوک چوراہوں پر کوڑا پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کرکے ان کا چالان کرتے ہیں،عدالتوں میں پیشی اور بھاری جرمانوں کے خوف سے شہری گندگی پھیلانے سے ڈرتے ہیں۔صوبائی حکومت نے لاہور میں کامیابی کے بعد گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کے اسسٹنٹ منیجرز کوبھی سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے جوکہ شہر کی73یونین کونسلوں میں نہ صرف صفائی کی مانیٹرنگ کریں گے بلکہ گندگی پھیلانے کے مرتکب افراد کا چالان کرکے عدالت کو بھجوائے جائیں گے جس کا نوٹیفکیشن آئندہ سال جنوری میں جاری ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں