گوجرانوالہ: کون کون سے علاقوں میں لٹکتے تار تجاوزات اور ٹھیلے تاجروں، دکانداروں کے لئے درد سرہیں، جان لیں

جگہ جگہ لٹکتے تار،پھل فروش، ریڑھی والے ،ٹریفک کا رش تاجروں ، دکانداروں کے لئے درد سر بن گیا کوئی پرسان حال نہیں دنیا سروے میں تاجر پھٹ پڑے ،تاجر وں محمد علی زرگر، حاجی محمد غفور ، رضوان بھٹی،بشارت سلیم،سیف اﷲ سیکھو،محمد اسلم خاں،گلزار احمد زرگر،ریاست علی،محمد ایوب، ڈاکٹر محمد سجاد و دیگر نے کہا کہ گیپکو کی عدم توجہ سے دکانوں کے آگے جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار درد سر بنے ہوئے ہیں
نوشہرہ ورکاں روڈ پر ریڑھی بان پھل فروش اے سی کے حکم کے باوجود دوبارہ آگئے ہیں جس کی وجہ سے اکثر دکانوں کے آگے ریڑھی بانوں کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہو جاتی اور پیدل چلنا محال ہو جاتا ہے لوہے والا بازار میں دکانداروں او ر تاجروں نے کہا کہ تجاوزات اور ٹھیلے مصیبت بنے ہوئے ہیں اپنی مدد آپ کے تحت ایک سکیورٹی گارڈ رکھا ہوا ہے جو کہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے ناکافی ہے
بازار کئی جگہوں پر بالکل کچے ہیں کوئی پرسان حال نہیں تتلے عالی تا گوجرانوالہ اور تتلے عالی تا شیخو پورہ روڈ ٹوٹی ہونے سے آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہو جاتا ہے اور اب تتلے عالی تا کامونکے روڈ زیادہ رش کی وجہ سے ٹوٹتی جا رہی ہے حکمرانوں نے سڑک کی تعمیر کے کئی بار دعوے کئے لیکن ابھی تک تعمیر شروع نہیں ہو سکی ہے جس سے قریبی دیہات کے لوگ تتلے عالی میں خریداری کرنے کی بجائے کامونکے ،گوجرانوالہ اور شیخو پورہ جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں