24کروڑ لاگت سے تعمیرکامونکے جوڈیشل کمپلیکس کوفعال کرنے کا فیصلہ ، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سیشن جج کو گرین سگنل دیدیا ، کمپلیکس کی تعمیر ڈیڑھ سال قبل مکمل ہوئی لیکن شہریوں کے لئے سہولیات اور وکلاء کے چیمبرز نہ ہونے کی وجہ سے اسے فنکشنل نہیں کیا گیا ،کامونکے تحصیل کے 15ہزار سے زائد مقدمات ضلعی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جنہیں تحصیل کامونکے کی عدالتوں میں منتقل کرنے کے لئے فہرستیں مرتب کر لی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جوڈیشل کمپلیکس کے افتتاح کے لئے کامونکے آئیں گے تاہم اس بارے میں اطلاعات ہیں کہ فاضل سیشن جج راؤ عبدالجبار عمارت کا غیر رسمی افتتاح ایک یا دو روز میں کریں گے جس کیلئے معاملات طے پا گئے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments