سابق وزیر دفاعی پیداوار و رکن قومی اسمبلی بیر سٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے دور میں شروع کئے گئے سو ئی گیس کے منصو بوں کو مکمل کروائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی31شہباز کا لونی گلی ڈھو لاں والی میں سو ئی گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات دینے کا وعدہ پورا کرونگا حلقہ کے عوام جس طرح مجھ پر اعتماد کر تے ہیں ان کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترنے کی کو شش کی ہے ،اس موقع پررشید بٹ،یاسین بٹ،مو لوی امان اﷲ انصاری،سیٹھ محمد ارشد،چو ہدری عرفان جٹ سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
Load/Hide Comments