موٹیویشنل سپیکرسلطان خان نے کہا ہے کہ اقبال کی فکر کو اپنائے بغیر اقبال کا خواب شرمندہِ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔ ہم نے نہ تو اقبال کو پہچانا اور نہ ہی اس کی قدر کی۔ پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل اقبال کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے ۔ نوجوانوں کو سچی لگن، محنت اور ایمانداری سے منزل کے حصول کی جستجو کرنا ہو گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الائیڈ سکول شاہین آباد کیمپس کے زیرِ اہتمام سیمینار سے خطاب میں کیا۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر الائیڈ سکول چوہدری عاصم رفیق نے کی۔ مہمانانِ اعزاز میں طارق محمود مغل، ذیشان حمید بٹ، رضوان چوہدری ، ڈاکٹر اشفاق، عثمان یوسف حافظ محمد سلیم کھوکھر شامل تھے ۔سیمینار میں محمود ریاض احمد،عمران حنیف نے بھی لیکچر دیئے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر الائیڈ سکول چوہدری عاصم رفیق نے کہا کہ سلطان خان، محمود ریاض احمد،عمران حنیف جیسے تربیت کار ہمارے نوجوانوں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔آخرمیں مہمان خصوصی اورمہمانانِ اعزاز میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments