مسلم لیگ ن کے رہنما غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری اقدامات سے حکومت نہیں چل سکتی لولی لنگڑی حکومت کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی سروکار نہیں تحریک انصاف نے عوام کو جھوٹے وعدوں اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر آنیوالے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن حکومتی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں پاکستان مسلم لیگ ن ناکام حکومت کے عوام دشمن اقدامات کیخلاف بھرپورآواز بلند کرتی رہے گی ۔
Load/Hide Comments