گوجرانوالہ میں کچرا کے لئے رکھے گئے 300سے زائد کنٹینرز ناکارہ ہو گئے ، ڈپٹی کمشنر نے 33نئے کنٹینرز بازاروں اور گنجان آباد علاقوں میں رکھنے کے لئے بھجوا دئیے ،جبکہ 200سے زائد نئے کنٹینرز کی خریداری کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چند سال قبل شہر کے مختلف بازاروں ، مارکیٹوں اور گنجان آباد علاقوں میں300سے زائد کنٹینرز رکھوائے تھے ۔ کنٹینرز میں کوڑا اوور لوڈ ہونے پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار کوڑا اٹھانے کی زحمت گوارا نہیں کرتے اور کوڑے کو کنٹینرز میں ہی آگ لگا دیتے تھے جس سے متعدد کنٹینرز سکریپ بن گئے ہیں جبکہ زنگ لگنے اور موسمی اثرات کے باعث متعدد مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں ۔ تباہ حال کنٹینرز میں سے کوڑا گرنے سے سڑکوں پر بکھر جاتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین ناصر نے دنیا کو بتایا کہ انہوں نے معاملہ کا نوٹس لیا ہے اور شہر کو صا ف ستھرا بنانے کے لئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ 33نئے کنٹینرز شہر کے مختلف مقامات پر رکھوا دئیے ہیں جبکہ 200مزید کنٹینرز خریدے جائیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments