گوجرانوالہ: ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار وں کو پٹرول دینے کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار وں کو پٹرول دینے پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا ، پٹرول پمپس پر ہیلمٹ کے بغیر پٹرول لینے پر پابندی کے بورڈ آویزاں کر دیئے گئے لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔ ضلع کے تمام پٹرول پمپوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار افراد پٹرول ڈلوا رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے رولز بنانے کا کیا فائدہ جس پر عمل درآمد صرف ایک دو روز کے لئے ہو۔ پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ اگر وہ اس پابندی پر عمل درآمد کروائیں تو پھر وہ کارو بار کر چکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں