1971 کی جنگ میں وزیرآباد اسٹیشن پر کیا ہوا تھا؟ تفصیلات جان لیں

1971ء کی جنگ میں دشمن نے پاکستانی افواج کو اسلحہ کی سپلائی لائن توڑنے کیلئے مختلف ریلوے سٹیشنز کو نشانہ بنایا جن میں وزیرآباد ریلوے جنکشن کو انتہائی اہمیت حاصل تھی دشمن نے اس حملہ کیلئے7طیارے روانہ کئے جنہوں نے 16 بم پھینکے جن کی زد میں آکر ریلوے سٹیشن پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے آٹھ ملازمین عابد حسین ،نواب،نور الحق ،امام دین،نور الٰہی ،غلام مصطفیٰ ،گلزار احمد اور نصیب اﷲ شہید ہو گئے ۔ریلوے سٹیشن پر تعینات ملازمین اور ریلوے پولیس کے حکام ہر سال16دسمبر کو یادگار شہداء پر پھول چڑھاتے ہیں ور فاتحہ خوانی کرتے ہیں گزشتہ روز یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب میں صدر ریلوے پریم یونین شہزاد احمد ،علی ممتاز،مقصود احمد سمیت دیگر ملازمین نے شرکت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں