گوجرانوالہ: اشتہاری ملزم کی تلاش میں جانے والی پولیس نے بیوہ کے گھر دھاوا بول دیا، توڑ پھوڑ بھی کی

اشتہاری ملزم کو پکڑنے کیلئے سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کا عثمان کالونی میں چھاپہ ، گھر میں توڑ پھوڑ ، بیوہ خاتون نے آر پی او گوجرانوالہ کو پولیس کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی ۔ عثمان پارک کی رہائشی سمعیہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے اس کے گھر گھس کر توڑ پھوڑ کی اور کہنے لگے کے تم نے افضال نامی اشتہاری ملزم کو پناہ دے رکھی ہے حالانکہ اس کا افضال کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، پولیس کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزم افضال سمعیہ بی بی کے گھر میں پناہ لیتا ہے ۔ گھر میں کسی نے توڑ پھوڑ نہیں کی تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں