شہر میں باسی مچھلی کی فروخت ، من مانی قیمت وصول کی جانے لگی ۔افسران کی مبینہ غفلت سے دور دراز منڈیوں سے خریدی گئی ایک ہفتہ تک پرانی مچھلی بازاروں میں فروخت کی جا رہی ہے ۔ فشریز حکام نے بتایا کہ مچھلی منڈیوں میں کارروائی کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس سے منڈیوں میں باسی مچھلی کی خریدوفروخت پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے البتہ اوپن مارکیٹ میں کارروائی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں باسی مچھلی کا سیمپل لیب کو بھجوائیں گی جس کی ایک دن بعد رپورٹ ضلعی دفتر میں پہنچ جائے گی مضر صحت کی تصدیق ہونے پر دکاندار بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments