گوجرانوالہ: میئر ثروت اکرام کی سربراہی میں تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کب ہوگا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

شہر کوتجاوزات سے پاک کر نے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن مقررکر دی گئی ،خصو صی سکواڈ تشکیل دیا جائیگا۔میئر میو نسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے چیف آفیسر چو ہدری عبدالحمید کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سے آئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی روڈ سمیت شہر کے ہر مین بازار میں قبضہ مافیا نے اپنی د کانوں کے آگے عارضی و پختہ تجاوزات قائم کر رکھی ہیں ان کے خلاف بار ہا آپریشن کئے لیکن تجاوزات مافیا دو بارہ رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں مسائل پیدا کر تا ہے ۔۔میئر نے گو جرانوالہ شہر میں 3دن کے اندرگر ینڈآپریشن شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں