گوجرانوالہ: وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کا دور جلد شروع ہونے والا ہے، رضوان اسلم بٹ

تحریک انصاف ملک کو بہت جلد ورثہ میں ملے مسائل سے چھٹکارا دلا ئے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی انتھک کو ششو ں سے ملک میں خو شحالی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے
ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر،رضوان اسلم بٹ نے چمڑا منڈی میں سو ئی گیس کی پائپ لائن کے کام کا معائنہ کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی پی54کے عوام کوان کے بنیادی حقوق دلانا اپنا مشن ہے ،اس موقع پر ناظم بھٹی سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں