گیپکو کو ایک ماہ کے دوران ڈویژن بھر میں 62 لاکھ 52 ہزار 569 یونٹس بجلی کے لائن لاسز کا سامنا کرنا پڑااور 9 کروڑ 69 لاکھ 61 ہزا ر روپے کا نقصان پورا کرنے کیلئے گیپکو نے 9 ہزار386 صارفین کے بجلی کے میٹر خراب قرار دے کر انہیں 8 کروڑ 1 لاکھ 5 ہزار روپے کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے جبکہ1 کروڑ68 لاکھ55 ہزار435 روپے کے بل وصول کرلئے گیپکو نے 441بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا،
ذرائع کے مطابق گیپکو نے بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران ایک ماہ کے دوران 441 بجلی چوروں کو پکڑ لیا بجلی چوری پر 10 لاکھ64 ہزار962 یونٹس کا نقصان ہوا جس پر گیپکو نے 1 کروڑ68 لاکھ55 ہزار کے بل جاری کردیئے بجلی چوروں میں 413 گھریلو صارفین تھے جنہوں نے 9 لاکھ55 ہزار378 بجلی کے یونٹس چوری کئے گیپکو نے 1 کروڑ53 لاکھ14 ہزار روپے کے بل ارسال کردیئے 8 کمرشل بجلی چوروں نے 20 ہزار137 یونٹس چوری کئے جنہیں4 لاکھ86 ہزار827 جبکہ6 ٹیوب ویل صارفین کو66 ہزار346 یونٹس چوری کرنے پر6 لاکھ28 ہزاراور 14انڈسٹریل صارفین کو23101 یونٹس چوری کرنے پر42 لاکھ58 ہزار79 روپے کے بل جاری کردیئے گئے۔
Load/Hide Comments