ٹریفک کنٹرول کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے :سعدیہ مہر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سعدیہ مہر نے کہا ہے کہ ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے سڑکوں سے تجاوزات کو فوری ختم جبکہ ٹریفک مینجمنٹ کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں متعلقہ حکام کوجاری کیں ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ اراضی ریکارڈ بارے سائلین کے مسائل سنیں اور ریونیو ریکارڈ کے کمپیوٹرائزیشن کام کو ٹارگٹ کے مطابق مکمل کروائیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے واجبات اور محصولات کی وصولی کے عمل کو بھی تیز کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں