گوجرانوالہ: نویں جماعت کی طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والا گروہ گرفتار

جبوکی کے رہائشی محمد بشیر کی بیٹی حلیمہ کو ملزمان سجاد ، منکیرہ ، ناظم شاہ معصوم شاہ اور عمر فاروق نے سکول سے گھر جاتے ہوئے اغواء کرلیا ،ملزم اسے زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نویں کلاس کی طالبہ کو بازیاب کروا کرملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو موبائل فون ڈیٹا سے ٹریس کیا گیا اور انہیں لیہ اور کھیالی کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں