گوجرانوالہ:ایف بی آر نے سکول مالکان، ڈاکٹروں، تاجروں اور فیکٹری مالکان سمیت پانچ ہزار افراد کو نوٹس کیوں دئیے، جان لیں

ایف بی آر نے گوجرانوالہ ڈویژن کی5 ہزارسے زائد پرائیویٹ کمپنیوں اورصنعتی اداروں کو سالانہ ٹیکس اور گوشوارے جمع کروانے کیلئے31دسمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ جس کے بعد نادہندگان کو جرمانے کئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی نوٹس جاری کردیئے جو بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود ٹیکس کی ادائیگی نہیں کرتے ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ سے زائد چھوٹی بڑی صنعتوں ،کاروباری مراکز ،حکومتی اداروں کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں متعدد بار توسیع کی گئی ۔ ٹیکس گوشواروں کی وصولی کیلئے آر ٹی او گوجرانوالہ کی طرف سے ضلع گوجرانوالہ میں17، ضلع حافظ آباد میں 3 اورآر ٹی او سیالکوٹ کی طرف سے سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں 19کاؤنٹرز بنا ئے گئے تھے ریجن بھر میں2لاکھ سے زائد ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا لیکن صرف ایک لاکھ کے قریب ٹیکس گوشوارے جمع ہوسکے ہیں اب گوجرانوالہ ڈویژن کی5ہزار سے زائد بڑی پرائیویٹ کمپنیوں ،صنعتی اداروں اور محکمہ جات کوٹیکس گوشوارے اور بقایات جات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والے پروفیسرز،اساتذہ اور ڈاکٹروں کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں جو پرائیویٹ طور پر کاروبار کررہے ہیں لیکن ٹیکس ادا نہیں کرتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں