گوجرانوالہ: تجاوزات کا خاتمہ، گڑ منڈی اور بنک سکوائر کے دوکاندار بے روزگار ہوگئے

گڑ منڈی بازاراور بینک سکوائر بازار کے دکاندار تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باعث بیروزگار ہوگئے اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے متعدد نے بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم کرلیں مسمار دکانوں ،عمارتوں کا ملبہ بازاروں میں پڑا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن گیا جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید پریشانی ہورہی ہے ۔متاثرہ دکانداروں رانانعمان ،چوہدری مجاہد ، احسن خان ،محمد ریاض کھوکھر ،طارق طور ،صنور خان ،عدنان ، قاسم ، فاروق ،اعجاز ،اقبال اور محمد شفیق نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران انہیں بیروزگار کردیا گیا حکومت اس کے متبادل جگہ یا روزگار فراہم کرے تاکہ وہ اپنااور اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکیں گزشتہ کئی ماہ سے بچوں کے سکولوں کی فیسیں تک جمع نہیں کرواسکے چھوٹے چھوٹے کھوکھے بھی اکھاڑ دیئے گئے ۔ انتظامیہ کو باقاعدہ کرایہ ادا کرتے تھے دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ بازاروں میں دوبارہ تجاوزات قائم ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں