سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمران عملی اقدامات کی بجائے عوام کو لالی پاپ اور جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں حکومتی کارکردگی سے عوام کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں بے تحاشا مہنگائی اور بیروزگاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے پاس اپنا کوئی ایجنڈا نہیں بیرونی ایجنڈے پر اقتدار میں آنیوالے عمران خان ملک و قوم کے مسائل حل کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتے تحریک انصاف کی حکومت نے چار ماہ میں عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے انتقامی کاروائیوں سے ن لیگی قیادت کو سیاسی منظر نامہ سے نہیں ہٹایا جاسکتا حکمران عوام کی بہتری کی بجائے سیاسی مخالفین کو نیچا دکھانے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کررہے ہیں حکمران مسلم لیگ ن کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں الزامات اور انتقامی کاروائیوں سے مسلم لیگ ن کمزور نہیں ہوگی
نیب سیاسی مخالفین کیخلاف حکومتی ہتھیار بن چکا ہے عمرانی حکومت کی ناکامیوں اور مسائل نے ان کے سرپرستوں کو بھی پریشان کردیا ہے حکومت اپوزیشن کے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے انتقامی کاروائیوں سے اجتناب کرے جانبدارانہ احتساب اور الزام تراشیوں پر سیاسی مخالفین کی گرفتاری آئین اور جمہوریت کی نفی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سنگووالی میں مسلم لیگی کارکنوں اور علاقہ مکینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی حاجی وقار احمد چیمہ، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، یوسی چیئرمین حاجی غلام مرتضی چھینہ، اشرف گل،عاطف عزیز دل، پی آر او نذیر احمد مغل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ جب بھی مسلم لیگ ن برسراقتدار آئی ملک وقوم کیلئے ترقی و خوشحالی کی راہیں ہموار کیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے کروڑوں عوام آج بھی مسلم لیگ ن کی قائدین میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments