گوجرانوالہ: سی پی او نے پولیس اہلکاروں کو عوام سے اخلاق سے پیش آنے کا حکم دے دیا

سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر معین مسعود نے گزشتہ روز تھانہ پیپلز کالونی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہاشم محمود بھی موجود تھے ۔سی پی او نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان سے شائستہ گفتگو کی جائے۔ تھانہ کی صفائی پر بھی خاص توجہ دی جائے ۔سی پی او نے کہا کہ اوور سیزپاکستانیوں کی جانب سے موصولہ شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے جاری کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔ سی پی او نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز پر لازم ہے کہ وہ اپنے سٹاف اور ایس ایچ اوز سے ہفتہ وارمیٹنگ کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے لئے پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت بنیادی سفارش ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں