گوجرانوالہ: عدالتوں نے 376 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ کیوں جاری کئے؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

ضلعی عدالتوں میں لڑکیوں کے اغواء ، منشیات فروشی اور اقدام قتل سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات میں باغبانپورہ ، سبزی منڈی ، ایمن آباد ، اروپ ، گرجاکھ ، جناح روڈ ، سیٹلائٹ ٹائون ، پیپلز کالونی ، سمیت دیگر تھانوں کے تفتیشی افسران ، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو گواہی کے لئے طلب کیا گیا جن میں سے 376پولیس اہلکاروں کے پیش نہ ہونے پر جوڈیشل افسران نے انکے وارنٹ جاری کردیئے اور انہیں جنوری 2019کی مختلف تاریخوں پر طلب کر لیا ہے ۔ جوڈیشل افسران نے سی پی او کو آگاہ کیا کہ مختلف تھانوں کے اے ایس آئیز ، سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز وغیرہ کے بطور گواہ پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمات مسلسل التواء کا شکار ہو رہے ہیں ۔ سیشن جج نے وارنٹس اور نوٹسز کی عدم تعمیل کا نوٹس لیتے ہوئے کریمینل جسٹس کو آر ڈینیشن کمیٹی کے ماہانہ اجلاس سے قبل جوڈیشل افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں