چلڈرن ہسپتال ،برن یونٹ اور جدید طبی آلات ندارد ،رواں سال کے دوران 1652 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے جبکہ 733 جھلسنے والے افرادبرن یونٹ نہ ہونے کے باعث علاج سے محروم رہے جنہیں لاہور اور دیگر اضلاع کو روانہ کردیا گیاجبکہ سول ہسپتال سمیت کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مہنگے اورنایاب انجکشن وادویات موجود نہیں اور مریضوں کو نجی میڈیکل سٹوروں سے ادویات خریدنے کی ہدایت کی جاتی رہی ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صرف525 بیڈز ہیں مگر روزانہ 6 تا7 ہزار مریضوں کے معائنہ کے علاوہ سیکڑوں مریضوں کو داخل کیا جاتا ہے مگر بیڈز کی کمی اور سہولیات کے فقدان کے باعث انہیں طبی سہولیات میسر نہیں ہیں اسی وجہ سے رواں سال کے دوران سول ہسپتال میں 18 لاکھ سے زائد مرد وخواتین شہری علاج کیلئے آئے لیکن آپریشن تھیٹر ز اور سہولیات کے فقدان کے باعث 16 ہزار229 مریضوں کو آپریشن کیلئے وقت نہ مل سکا اسی طرح تحصیلوں میں بھی60,60 بیڈز پر مشتمل ہسپتال موجود ہیں مگر سہولیات کا فقدان ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments