پشاور سے کراچی جانے والی پہلی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کاوزیرآباد ریلوے سٹیشن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ، ٹرین کے فیصل آباد سیکشن پر چلائے جانے پر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اوروزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیرآباد ریلوے جنکشن جسے قریبی شہر گوجرانوالہ،ڈسکہ ،سیالکوٹ، سمبڑیال اور گجرات کے شہری بھی سفر کیلئے استعمال کرتے ہیں ان تمام شہروں کی آبادی کو مد نظررکھتے ہوئے رحمان بابا ایکسپریس کی وزیرآباد سٹیشن پر بکنگ اور ریزرویشن کوٹہ کو بڑھایا جائے اور فیصل آباد وزیرآباد ریلوے سیکشن پر واقع دیگر شہروں علی پور چٹھہ ،حافظ آباد، سکھیکی کے سٹاپ بھی بحال کئے جائیں تاکہ وہاں کے رہائشی بھی محفوظ اور سستے سفر سے مستفید ہو سکیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے نئی ٹرینوں کے افتتاح سے شہریوں کو سستے اور محفوظ سفرکی سہولت میسر آئے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments