حکمران اپوزیشن کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کیلئے نیب کو استعمال کررہے ہیں ان خیالات کاا ظہار صدر پیپلز پارٹی ضلع گجرات چوہدری ضیاء محی الدین ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر زاہد ظہیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکن ان ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں اس سے قبل بھی مخالفین اس طرح ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے مگر ناکامی ہی ان کا مقدر بنی پیپلز پارٹی بھی مخالفین کے خلاف اپنے آئینی حقوق استعمال کرے گی اور ان کے کرتوت عوام کے سامنے لائے گی پی ٹی آئی حکومت ہر میدان میں ناکام ہوچکی ہے ہم آصف علی زرداری کے خلاف بے بنیادریفرنس دائر کرنے کی مذمت کرتے ہیں علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے حوالے سے اجلاس میں ڈویژنل صدر چوہدری دیوان شمیم اختر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں برسی پر ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل لیول پر دعائیہ تقاریب منعقد کرنے اور بڑے قافلہ کے ہمراہ گڑھی خدا بخش جانے کا فیصلہ کیا گیا،مقررین نے کہا کہ برسی کی تقریب میں ہزاروں کارکن شریک ہونگے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments