گوجرانوالہ: نادرا کیاسک سنٹروں میں گمنام ٹیکس کے نام پر شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کرنے کا انکشاف، تفصیل جان لیں

نادر ا کیاسک سنٹروں میں یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی پر صارفین سے گمنام ٹیکس کی آڑ میں اضافی رقم بٹورنے کا سلسلہ جاری ہے ، نادرا انتظامیہ ،ایف آئی اے اور دیگر ادارے لاعلم جبکہ صارفین نادرا کیاسک سنٹروں پر لٹنے لگے ۔بجلی ،گیس اور ٹیلی فون کے بلز کی وصولی کے ساتھ روزانہ کروڑوں روپے اضافی وصول کئے جاتے ہیں نادرا کیاسک سنٹرز پر عملہ سرعام فی بل 5 سے20 روپے اضافی وصول کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے یوٹیلیٹی بلز کی وصولی کیلئے گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں ہزاروں کیاسک سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ہر گلی محلے میں قائم سنٹروں میں روزانہ ہزاروں صارفین بجلی ،گیس اور ٹیلی فون کے بلز کی ادائیگی کرتے ہیں جہاں صارفین سے اضافی پیسے بٹورے جاتے ہیں گوجرانوالہ ڈویژن میں گیپکو کے 33 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جن میں28 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین ہیں اس کے علاوہ سوئی گیس کے صارفین کی تعداد بھی7 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ٹیلی فون صارفین بھی دو لاکھ کے قریب ہیں جن میں سے اکثریت بینکوں کی لمبی قطاروں سے بچنے کیلئے نادرا کیاسک سنٹروں میں ماہانہ یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کررہی ہے مگر نادرا کیاسک سنٹروں نے صارفین سے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے صارفین کا کہنا تھا کہ بل جمع کرنے کے چارجز متعلقہ کمپنیوں سے وصول کرنے کے علاوہ اضافی پیسے لے کر عملہ ڈبل کمائی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں